”مجھے بلایا ہے تو پروٹوکو ل بھی دیا جائے“، ریحام خان نے پروٹوکول نہ ہونے پر تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پروٹوکول فراہم نہ کرنے پر تقریب میں جانے سے انکار کردیا ۔
نیوز ویب سائٹ کے دعویٰ کے مطابق ریحام خان کو ایک نجی تقریب میں مدعو کیا گیا جہاں پہنچ کر انہوں نے مطالبہ کر دیا کہ اگر مجھے بلا لیا ہے تو پروٹوکول بھی دیا جائے تاہم ہوٹل انظامیہ کی جانب سے پروٹوکول نہ ملنے پر ریحام خان نے تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا اور آدھا گھنٹہ ہال میں ہی بیٹھی رہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورت حال سے پریشان تقریب کے میزبان نے ہوٹل انتظامیہ سے خصوصی درخواست کر کے ریحام خان کیلئے پروٹوکول کا بندوبست کرایا تب جا کر وہ تقریب میں شامل ہوئیں ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ میزبان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی حرکتوں سے شہرت حاصل نہیں کی جاسکتی تاہم وہ آئندہ کسی بھی تقریب میں ریحام خان کو مدعو نہیں کریں گے۔