والدین کی ڈانٹ پر سیکنڈ ایئر کی طالبہ کی خود کشی

والدین کی ڈانٹ پر سیکنڈ ایئر کی طالبہ کی خود کشی
والدین کی ڈانٹ پر سیکنڈ ایئر کی طالبہ کی خود کشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) مانگا منڈی میں والدین کے ڈانٹنے پر سیکنڈ ایئر کی طالبہ نے زہر پی کر خود کشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق محلہ رشید ٹاﺅن کے اصغر کی 18 سالہ بیٹی عاصمہ گزشتہ روز کالج سے گھر دیر سے پہنچی تو والدین نے دیر سے گھر آنے پر ڈانٹا جس پر لڑکی نے غصے میں آکر گھر میں پڑا کپڑے دھونے والا بلیچ کیمیکل پی لیا۔ حالت غیر ہونے پر لڑکی کو لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی ۔ طالبہ کی موت کی اطلاع جونہی اس کے گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا، عاسمہ کی ماں کو بار بار غشی کے دورے پڑتے رہے جس کے باعث وہ کئی مرتبہ بے ہوش بھی ہوئی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

مزید :

لاہور -