این اے 122 میں جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا
لاہور (اے این این) جماعت اسلامی نے این اے 122کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار علیم خان کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی رہنما چوہدری سرور کے ساتھ تین نشستوں میں بات چیت ہوئی ہے جس کے بعد مرکزی قیادت سے بھی مشاورت کے بعد پی ٹی آئی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پی ٹی آئی کی این اے 122اور پی پی 147میں مکمل حمایت کرے گی اور الیکشن مہم میں بھی حصہ لے گی ۔اس موقع پر چوہدری سرور کا کہناتھا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے ،این اے 122 حلقے کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا الیکشن ہے۔