موٹرسائیکل اورموبائل چوری کی ملزمہ ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار

موٹرسائیکل اورموبائل چوری کی ملزمہ ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار
 موٹرسائیکل اورموبائل چوری کی ملزمہ ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج مبشرندیم خان نے موٹرسائیکل اور موبائل فون چوری کیس میں ملوث خاتون کنول شہزادی کی درخواست ضمانت خارج کردی تاہم خاتون عدالت کے باہر سے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئی۔ ملزمہ کے خلاف تھانہ تھانہ گلشن راوی پولیس نے احمد علی کی رپورٹ پر موٹر سائیکل اور موبائل فون چوری ہونے کا مقدمہ درج کیا دوران تفتیش فون کا پتاچلایا گیا تو معلوم ہوا کہ فون میں ایک خاتون کنول شہزادی کے نام کی سم استعمال کی جا رہی ہے تفتیشی نے پتا چلایا تو معلوم ہوا کہ خاتون بادامی باغ کی رہنے والی ہے سم چک کی گئی تو اس سے دیگر ملزمان کے بارے میں علم ہوا مقدمہ کے بعد کنول شہزادی نے عدالت سے ضمانت کرانے کے لئے درخواست دی جو عدالت نے خارج کردی اور قرار دیا کہ چوری کے موبائل میں خاتون کی سم استعمال کی گئی ہے ۔

مزید :

لاہور -