ہائی کورٹ :منرل واٹر کے نام پر مضرصحت پانی کی فروخت ،کوالٹی کنٹرول اتھارٹی سے جواب طلب

ہائی کورٹ :منرل واٹر کے نام پر مضرصحت پانی کی فروخت ،کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ...
 ہائی کورٹ :منرل واٹر کے نام پر مضرصحت پانی کی فروخت ،کوالٹی کنٹرول اتھارٹی سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے منرل واٹر کے نام پر بوتلوں میں بند مضر صحت پانی کی فروخت کے خلاف دائردرخواست پر پاکستان سٹنیڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔درخواست گزار کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں منرل واٹر کے نام پر بوتلوں میں بند پانی فروخت کیا جا رہا ہے ۔حالانکہ یہ منزل واٹر نہیں اور نہ ہی اسے مکمل طور پر صاف کیا جاتا ہے ۔بلکہ اکثر کمپنیاں تو گلی محلوں میں پانی کے پلانٹ لگا کر بوتلیں بھر منرل واٹر کے نام پر فروخت کر رہی ہیں۔یوں عوام کی جیبوں پر صاف پانی کے نام ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے ۔چنانچہ فاضل عدالت اسکا نوٹس لیتے ہوئے داد رسی کرئے۔

مزید :

لاہور -