2018ءتک 100فیصد داخلے کا ہدف حاصل کرلیں گے، 87ہزار سے زائد بچوں کو بھٹوں سے نکال کر سکولو ں میں لایا گیا: شہباز شریف

2018ءتک 100فیصد داخلے کا ہدف حاصل کرلیں گے، 87ہزار سے زائد بچوں کو بھٹوں سے نکال ...
2018ءتک 100فیصد داخلے کا ہدف حاصل کرلیں گے، 87ہزار سے زائد بچوں کو بھٹوں سے نکال کر سکولو ں میں لایا گیا: شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب 2018ءتک سکولوں میں 100فیصد طلبہ و طالبات کے داخلے کا ہدف حاصل کر لے گی۔ حکومت نے87 ہزار سے زائد بچوں کو بھٹوں سے نکال کر سکولو ں میں داخل کرایا۔ جن ہاتھوں میں پہلے مٹی اور گارا تھا اب ان ہاتھوں میں قلم اور کتاب ہے۔پنجاب حکومت نے گذشتہ چار سالوں میں 3لاکھ طلبا وطالبات کو میرٹ کی بنیاد پر سولرلیمپس دئیے، خادم پنجاب زیور تعلیم پروگرام سے 4لاکھ 62ہزار طالبات مستفیدہوئے،پنجاب میں 14دانش سکول قائم ہوئے جبکہ 20ہزار سکولوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کیا گیا،حکومت نے 40ارب روپے کی لاگت سے 52ہزار سے زائد سکولو ں میں بنیادی سہولتیں، مخدوش عمارتوں کی دوبارہ تعمیر پر 16ارب روپے خرچ کئے جبکہ 2لاکھ 20ہزار اساتذہ کومیرٹ کی بنیادپر بھرتی کیا۔

پاکستانیوں کی طرح افغان شہری بھی عزیز ہیں،دہشتگردی کے شکار ہر افغان شہری کا دکھ محسوس کرتاہوں:آرمی چیف
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزراء رانا مشہود احمد، سید علی رضا گیلانی ، مشیر عمر سیف، چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن انجینئر قمر السلام ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز ،ماہرین تعلیم اور متعلقہ حکام نے شرکت کی- اجلاس میں فروغ تعلیم کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور جاری پروگراموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

امریکی بحریہ کا شام میں 59 ٹام ہاک کروز میزائلوں سے حملہ ،ایک میزائل کتنی مالیت کا تھا ؟ قیمت جان کر آپ کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی
اس موقع پر شہباز شریف نے تعلیم کے حوالے سے پنجاب حکومت کی کارکردگی بیان کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ خادم پنجاب زیور تعلیم پروگرام کے تحت پنجاب کے 16اضلاع میں میٹرک تک کی طالبات کا ماہانہ وظیفہ ایک ہزار روپیہ کردیا گیاہے۔ سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرنےوالی طالبات کو وظیفہ کی فراہمی کے اس پروگرام پر ہر سال 4ارب روپے سے زائد خرچ ہورہے ہیں۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤ نڈیشن کے ذریعے بھی انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کے بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیںجبکہ فاﺅنڈیشن کی ووچر سکیم کے تحت صوبے کے 22لاکھ طلبا وطالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان بچوں کو مفت یونیفارم ، بیگز ،کتابوں کے علاوہ ایک ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جا رہاہے۔ پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ مالی مشکلات سے دوچار ذہین بچوں کی تعلیم کاایک انقلاب آفرین اقدام ہے۔جنوبی ایشیا کے اس سب سے بڑے تعلیمی فنڈ سے ایک لاکھ 75ہزار سے زائد طلبا و طالبات فیض یاب ہوئے ہیں۔اس پروگرام کے ذریعے غریب گھرانوں کے بچے اور بچیاں ملکی و غیر ملکی اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔اس فنڈ کی بدولت ہزاروں بچے ڈاکٹرز ، انجینئرز، بینکرز بن کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

”ریحام خان متشدد خاتون ہیں اور عمران خان اتنا ڈرتے تھے کہ۔۔۔“ عارف نظامی نے ریحام خان کے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ قوم کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت کیلئے وسائل کی فراہمی اخراجات نہیں سود مند سرمایہ کاری ہے۔پنجاب حکومت نے علم کی کرنیں صوبے کے کونے کونے میں بکھیرنے کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں۔حکومت قوم کے مستقبل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دے گی۔حکومت پنجاب کے تعلیمی پروگراموں کی خوبی یہ بھی ہے کہ ان میں تما م اکائیوں کے طلبا وطالبات شامل ہیں۔ حکومت کے تعلیمی پروگراموں میں پاکستان کی تمام اکائیوں کی شمولیت سے قومی وحدت مضبوط ہورہی ہے۔ نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کریں گے۔ حکومت پنجاب کے تعلیمی پروگراموں کے باعث اب کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔علم ودانش کے ان گہواروں نے پسماندہ ترین علاقوں میں تعلیمی انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ان علاقوں کے انتہائی غریب بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے 14دانش سکول قائم کئے گئے ہیں۔

عمران خان نے انگریزی میں جھوٹ بولنا شروع کر دیا ، پانامہ کیس چھوڑ کر خیبرپختونخوا کے عوام پر توجہ دیں:مریم اورنگزیب
شہباز شریف نے اجلاس کے شرکاءکو بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے طلبا وطالبات کو شفاف عمل کے ذریعے لاکھوں لیپ ٹاپ فراہم کئے گئے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں لاکھوں لیپ ٹاپ کی فراہمی کا پروگرام بنایاگیاہے۔ صوبے کے سکولوں میں ٹیبلٹ بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔ 6ہزار سے زائد سکولوں میں کمپیوٹر لیبز فراہم کی گئی ہیں۔ حکومتی اقدامات کے باعث سکولوں میں اساتذہ اور طلبا کی حاضری میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اربوں روپے کی لاگت سے سکولوں میں 36ہزار اضافی کمرے تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ن اضافی کمروں کی تعمیر سے طلبا وطالبات کو حصول تعلیم کے لئے بہترین سہولتیں ملیں گی۔

مزید :

لاہور -