رہائشی علاقے میں میوزک کلاسز شروع کرنے پرہائی کورٹ کا نوٹس
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے رہائشی علاقے میں میوزک کلاسز شروع کرنے کے خلاف درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو دو ہفتوں میں فیصلے کا حکم دے دیا ہے ۔
جسٹس شاہد وحید نے ازمیر ٹاﺅن کے صفدر علی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سوسائٹی میں سرگودھا یونیورسٹی نے کرائے پر گھرلے کر میوزک کلاسز شروع کر دی ہیں، میوزک کلاسز شروع ہونے سے رہائشیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، گانے بجانے کے شور کی وجہ سے دن اور رات میں شہری شددی مشکلات کا شکار ہیں، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیاں منعقد نہیں کی جا سکتیں، ایل ڈی اے کو سوسائٹی میں میوزک کلاسز بند کرنے کا حکم دیا جائے۔