حافظ قرآن طالبہ کو اضافی 20نمبر کیوں نہیں دیئے ،ہائی کورٹ نے کنیئرڈ کالج کی پرنسپل سے جواب طلب کرلیا
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے طالبہ کو ایف ایس سی پری میڈیکل میں داخلہ نہ دینے کے خلاف درخواست پر پرنسپل کنیئرڈ کالج سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔
شکست خوردہ سیاسی عناصر آج جو بیج رہے ہیں اس پر کل انہیں پشیمانی کا سامنا کرنا پڑے گا:شہبازشریف
جسٹس شمس محمود مرزا نے طالبہ نمرہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا کہ گیا انہوں نے میٹرک میں نو سو نوے نمبر حاصل کئے اور کینئرڈ کالج میں میڈیکل میں داخلے کے لئے اپلائی کیا، کالج کا میڈیکل کا میرٹ ایک ہزار دس نمبروں پر بند ہوا ہے لیکن درخواست گزار کا نام میرٹ لسٹ میں نہیں ڈالا گیا کیونکہ کالج انتظامیہ نے درخواست گزار کو حافظ قرآن ہونے کے 20نمبرز نہیں دیئے، اگر درخواست گزار کو پالیسی کے مطابق حافظ قرآن ہونے کے 20نمبر دیئے جائیں تو وہ بھی کینئرڈ کالج میں داخلے کے لئے اہل ہوتی ہیں ،درخواست گزار حافظ قرآن ہونے کے 20نمبر دے کر کینئرڈ کالج میں داخلے کا حکم دیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے پرنسپل کالج سے جواب طلب کر لیاہے۔