لاہور میں کار نہر میں گرنے سے ڈرائیور،دیربالا میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 بچے جاں بحق،11 افراد زخمی

لاہور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورمیں مغل پورہ انڈرپاس کے قریب بے قابوکارنہرمیں گرگئی،حادثے میں کارکاڈرائیورجاں بحق ہو گیا،نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حادثہ لاہور کے علاقے کینال روڈ مغل پورہ انڈر پاس کے قریب پیش آیا جب بے قابو کار نہر میں گر گئی ،حادثے میں کار کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا،ریسکیو حکام کے مطابق کارڈرائیورکی عمر 16سال ہے اور تاحال شناخت نہیں ہوسکی،ادھر داتادربارکے قریب 22 سالہ لڑکی پراسرارطورپرہلاک ہو گئی ،پولیس کا کہناہے کہ لڑکی کی ہلاکت زہریلی چیزکھانے سے ہوئی،جبکہ دیربالا میں انکار کے مقام پرباراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرگئی،حادثے میں 2 بچے جاں بحق اور11 افرادزخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں