لیگی ایم این اے وحید عالم خان کی تحریک انصاف کی خاتون رکن تنزیلہ عمران سے تلخ کلامی

لیگی ایم این اے وحید عالم خان کی تحریک انصاف کی خاتون رکن تنزیلہ عمران سے تلخ ...
لیگی ایم این اے وحید عالم خان کی تحریک انصاف کی خاتون رکن تنزیلہ عمران سے تلخ کلامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے وحید عالم خان کی تحر یک انصاف کی خاتون رکن تنزیلہ عمران سے تلخ کلامی ‘ دونوں ایک دوسرے کو زبان کو لگام دینے کی بات کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق ایک پروگرام کے دوران تحر یک انصاف کی خاتون رکن تنزیلہ عمران نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب شریف نے کہا تھا کہ اگر رپورٹ میں میرا نام آیا تو میں استعفیٰ دے دوں گا لیکن آپ اب اس کو سامنے لے کر آئیں جس نے معصوم لوگوں کو قتل کروایا ،جس پر وحید عالم نے کہا کہ آپ زبان کو لگام دیں کسی جگہ بھی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا نام نہیں آیا کہ لوگوں کو قتل کرنے کا حکم اس نے دیا تھا جس پر دونوں میں شدید تلخ کلامی ہوگئی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

لاہور -