عوامی تحریک کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے پر غور

لاہور

لاہور(آئی این پی) سانحہ ماڈل ٹا ﺅن رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان عوامی تحریک نے پنجاب حکومت پر دبا بڑھانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا آغاز کر دیا ‘پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دینے پر بھی غور۔ذرائع کے مطابق عوامی تحر یک نے موجودہ سیاسی حالات میں حکومت پر دباﺅ کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے جسکے لیے تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کیساتھ ملکر پنجاب اسمبلی کے سامنے دھر نے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں