پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں کارکنوں نے جوش وخرش سے حصہ لیا ، ملتان کا جلسہ بھی کامیاب ہوگا:مہرین انور راجہ

لاہور

لاہور (صباح نیوز)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا ملتان کا جلسہ انتہائی کامیاب ہوگا ، پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں کارکنوں نے جوش وخرش سے حصہ لیا .

یہ بھی پڑھیں :تحریک انصاف امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو دارالحکومت تسلیم کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قراردادلے آئی

ایک بیان میں مہرین انور راجہ  نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزودورں کے حقوق کا تحفظ کیااور یہ ہی وجہ ہے کہ غریب اور مزدور اس جماعت کے ساتھ ہیں ، دوسری طرف ابھی تک پنجاب میں مزدورں کو بنیادی حقوق نہیں مل سکے ، پنجاب میں سرکاری ملازمین کو اچھوت سمجھا جاتا ہے،  پنجاب گورنمنٹ سرونٹس بورڈ مسائل کی آماجگاہ بن گیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ بورڈ1960میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد سرکاری ملازمین اور انکے لواحقین کی امداد کرنا تھا مگر ملازمین کے کیس مختلف غیر ضروری اعتراضات لگا کر سالوں کے لیے روک لیے جاتے ،اپنی ہی تنخواہوں سے کٹوتی کروانیوالے سرکاری ملازمین چند روپوں کیلئے کئی سال سے دفتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں جبکہ بیواؤں کی ماہانہ گرانٹ ،سرکاری ملازمین کے بچوں کی شادیوں کی گرانٹ، سکالر شپ ودیگر 15ہزار 131کیس التوا کا شکار ہو گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت تقریبا 16ارب روپے کے فنڈز موجود ہیں،تاہم یہ رقم ایل ڈی اے کی ایک سکیم پر خرچ کی جا رہی ہے۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں