سیاسی کزن کچھ دیرصبرکرلیں،(ن)لیگ اصل جماعت ہے,ملک میں دھرنے پہلے بھی دیکھ چکے ہیں:ملک احمدخان

لاہور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت ملک احمدخان کا کہنا ہے کہ سیاسی کزن کچھ دیرصبرکرلیں (ن)لیگ ہی اصل جماعت ہے،پہلے بھی دھرنے د یکھے ہیں کچھ نہیں ہوگا۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بدترین ظلم ہوا ،باقر نجفی رپورٹ کے بعد شہباز شریف برداشت نہیں ،فوری مستعفیٰ ہوں ، آصف زرداری کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان
ترجمان پنجاب حکومت ملک احمدخان کا سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی مشترکہ پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ لاشوں پرسیاست نہیں کرنے د یں گے ماڈل ٹاون رپورٹ پرکسی کواعتراض نہیں ہوناچاہیے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری رپورٹ میں اپنے مطلب کی چیزیں پڑھ رہے ہیں پوری رپورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کانام نہیں ہے۔

آصف زرداری اور طاہر القادری کی قربتیں، ایسے میں طاہر القادری کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ دیکھ کر دونوں شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے
دوسری جانب صوبائی وزیر زعیم قادری کارد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں ایک ہزارووٹ لینے والے د ھرنے کی بات کررہے ہیں پیپلزپارٹی والے ا لیکشن جیتنے کی بات کرکے د ل خوش کرلیں، طاہرالقادری اور زرداری کے د ھرنے د ھرے رہ جائیں گے۔