لاہور: نجی ٹی وی چینل سٹی 42کے دفتر پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، وزیراعظم نواز شریف ، زرداری، عمران خان کی مذمت

لاہور: نجی ٹی وی چینل سٹی 42کے دفتر پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، وزیراعظم ...
لاہور: نجی ٹی وی چینل سٹی 42کے دفتر پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، وزیراعظم نواز شریف ، زرداری، عمران خان کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں نجی ٹی وی چینل سٹی 42کے دفتر پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص نے براون رنگ کی جیکٹ پہن رکھی تھی۔چینل 24کے مطابق جیل روڈ پر واقع دفتر پر دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی انہوں نے اپنے منہ چھپا رکھے تھے لیکن ان میں سے ایک نے براون رنگ کی جیکٹ پہن رکھی تھی۔فائرنگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر گولیوں کے خول اپنے قبضے میں لے لئے تاہم اب تک کوئی بھی گرفتار نہ ہوسکا۔وزیراعظم میاں نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری، عمران خان، سراج الحق، شہباز شریف، پرویز رشید ، پرویز خٹک اور دیگر رہنماوں نے فارئرنگ کی شدید مذمت کی ہے جبکہ شہباز شریف نے اس واقعہ کی فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید :

لاہور -