عدالتوں سے ضمانت کے بعد مفرورہونے والے 100ملزمان کے کیس داخل دفترکردیئے گئے

عدالتوں سے ضمانت کے بعد مفرورہونے والے 100ملزمان کے کیس داخل دفترکردیئے گئے
عدالتوں سے ضمانت کے بعد مفرورہونے والے 100ملزمان کے کیس داخل دفترکردیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)عدالتوں سے ضمانت کے بعد مفرورہونے والے 100ملزمان کے کیس داخل دفترکردیئے گئے ہیں جبکہ اس ضمن میں انسداد منشیات کی 5عدالتوں نے ملزمان کے دائمی وارنٹ 55تھانوں کے ایس ایچ او کو بھجوادیئے ہیں۔

بھارت چاہتا ہے مسلمان کشمیر سے نقل مکانی کر جائیں،یاسین ملک کو زہریلا انجکشن لگایا گیا ،گھر گھر میں وانی پیداہورہا ہے :مشال ملک

ملزمان کی مفروری کے بعد عدالتوں نے ضامنوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔صوبائی دارالحکومت میں55تھانوں کے ایس ایچ او ز کو مراسلہ بھجوا دیا گیاہے، مراسلہ میں ضامنوں کی جائیداد کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مفرور ملزمان کے دائمی وارنٹ جاری کرتے ہوئے ان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں منشیات عدالتوں نے مختلف کیسوں میں 40ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزا بھی سنا دی ہیں۔ وحدت کالونی، فیصل ٹاون، شاہدرہ ٹاون، رائے ونڈ، برکی، گارڈن ٹاون اور مصطفی ٹاون سمیت دیگر تھانوں میں درج مختلف مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں.

مزید :

لاہور -