لاہور میں عوام سے بجلی کے بل کی مد میں ہر ماہ 12 ارب روپے وصول کئے جانے کا انکشاف

لاہور میں عوام سے بجلی کے بل کی مد میں ہر ماہ 12 ارب روپے وصول کئے جانے کا ...
لاہور میں عوام سے بجلی کے بل کی مد میں ہر ماہ 12 ارب روپے وصول کئے جانے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن) لیسکو کی جانب سے شہریوں سے ہر ماہ بجلی کے بل کی مد میں 10 سے 12 ارب روپے تک وصول کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہورمیں لیسکو نے ایک سال سے خراب ہونے والے بجلی کے ساڑھے 6 لاکھ میٹرز تبدیل نہیں کئے اور ہرماہ صارفین سے 11 سے 12 ارب روپے زائد بل کی مد میں وصول کئے جارہے ہیں۔ سردی کی آمد اور لوڈشیڈنگ کے باوجود خراب میٹرز پر اوسطاً 20 سے 25 ہزار روپے زائد بل صارفین سے وصول کئے جارہے ہیں۔دوسری جانب وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے لیسکو کی جانب سے شہریوں سے اضافی بل کی وصولی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیسکو نے نئے میٹرز نہیں خریدے اور خراب میٹرز کا سارا ملبہ صارفین پر ڈالا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خراب میٹرز کی خبر پر ہی لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی تبدیل کیا گیا جب کہ لیسکو کی جانب سے نئے میٹرز نہ خریدنے پر انکوائری کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

مزید :

لاہور -