حسینہ واجد کا ظلم و جبر اپنی آخری حدوں کو چھو رہا، ہمارے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں:حافظ محمد ادریس

حسینہ واجد کا ظلم و جبر اپنی آخری حدوں کو چھو رہا، ہمارے حکمران خاموش تماشائی ...
حسینہ واجد کا ظلم و جبر اپنی آخری حدوں کو چھو رہا، ہمارے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں:حافظ محمد ادریس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نیوز ڈیسک) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کا ظلم و جبر اپنی آخری حدوں کو چھو رہاہے،میر قاسم علی سمیت جماعت اسلامی کے قائدین کو کسی اخلا قی جرم کی پاداش میں نہیں بلکہ متحدہ پاکستان کی حفاظت کے ’’جرم ‘‘میں پھانسیاں دی گئیں۔

بنگلہ دیش میں پاکستان کی محبت کے جرم میں پھانسی کی سزا پانے والے میر قاسم علی شہید کی یاد میں منصورہ میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد ادریس نے کہا کہ حسینہ واجد کا ظلم و جبر اپنی آخری حدوں کو چھو رہاہے،بنگلہ دیش میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں نے 45 سال بعد بھی گواہی دی ہے کہ جماعت اسلامی ہی نظریہ پاکستان کی آبیاری کے لیے خون کے نذرانے پیش کر سکتی تھی۔انہوں نے کہاکہ ہمارے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور اس ظلم کے خلاف انہو ں نے کسی عالمی فورم پر آواز بلند نہیں کی ، حالانکہ یہ جماعت اسلامی کا نہیں ، پاکستان کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اس ظلم کیخلاف ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرے گی۔

مزید :

لاہور -