میڈیا ہاﺅسز کی فول پروف سیکیورٹی کے لئے پریس کلب نے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

میڈیا ہاﺅسز کی فول پروف سیکیورٹی کے لئے پریس کلب نے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
میڈیا ہاﺅسز کی فول پروف سیکیورٹی کے لئے پریس کلب نے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )میڈیا ہاو سزکو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کے لئے لاہورپریس کلب کی جانب سے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائرکردی گئی ہے۔ لاہورپریس کلب کی جانب سے محمد اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر اس درخواست میں ٹی وی چینل سٹی 42کے دفترپرحملہ بنیاد بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے میڈیا ہاﺅسز کودھمکیوں کے باوجود حکومت نے ان کی فول پروف سیکورٹی کے لئے موثر اقدامات نہیں کئے۔ پولیس کی جانب سے ناقص سیکورٹی انتظامات کے باعث سٹی 42کے دفتر پرنامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کی۔درخواست میں کہاگیا ہے کہ حکومت اورپولیس میڈیا ہاو ¿سز کی فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سٹی 42کے دفترپرحملہ کے ملزمان کی فوری گرفتاری اورمیڈیا ہاو ¿سز کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

لاہور -