ہائی کورٹ :کو ہ نور ہیرے کی برطانیہ سے واپسی کی درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور

ہائی کورٹ :کو ہ نور ہیرے کی برطانیہ سے واپسی کی درخواست ابتدائی سماعت کے لئے ...
ہائی کورٹ :کو ہ نور ہیرے کی برطانیہ سے واپسی کی درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے ملکہ برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی واپسی کے لئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا۔فاضل جج نے بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی اس درخواست کی بطور اعتراض کیس سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ درخواست کی نقول اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل آفس میں پیش نہیں کی گئیں، اعتراض د ±ور کر دیا گیا ہے، درخواست کو سماعت کے لئے پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔ فاضل بنچ نے اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست کو ابتدائی سماعت کے قابل قرار دے دیا اور رجسٹرار آفس کو ہدایت کی کہ اسے سماعت کے لئے کسی بنچ میں پیش کیا جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایسٹ انڈیا کمپنی نے کوہ نور ہیرا اس وقت کے دارالحکومت لاہور میں رنجیت سنگھ کے پوتے مہاراجہ دلیپ سنگھ سے چھین کر برطانیہ بھجوایا۔ کوہ نور ہیرا پنجاب کا ثقافتی سرمایہ اور عوام کی ملکیت ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کوہ نور ہیرا لاہور منتقل کرنے کے لئے وفاقی حکومت کو حکم جاری کیا جائے ۔

مزید :

لاہور -