شیخ رشید پر جوتاپھینکنے والا معمر شخص رہا کردیا گیا
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے ریلوے اسٹیشن پر عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید کی طرف جوتا پھینکنے والے معمرشخص فقیرحسین کی حبس بے جا کی درخواست نمٹا تے ہوئے اسے رہا کردیا ہے ۔
کسب بینک کاایک ہزار روپے کے عوض اسلامک بینک سے انضمام ،معاملہ ہائی کورٹ پہنچ گیا
سہیل ملک کی طرف سے شیخ رشید پر جوتا پھینکنے والے شخص فقیرحسین کو ریلوے پولیس کی طرف سے حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او ریلوے کو طلب کرتے ہوئے معاملے کی رپورٹ مانگی تھی ،عدالت کے حکم پر ایس ایچ او ریلوے پرویز اختر نے گزشتہ روزعدالت کو رپورٹ پیش کی کہ پی ایس ایل کے موقع پر شیخ رشید راولپنڈی سے لاہور پہنچے جہاں پر فقیر حسین نے شیخ رشید پر جوتاپھینک دیا جس پرپولیس نے مذکورہ شخص کو پکڑ لیا لیکن تھانہ میں شیخ رشید کی طرف سے کوئی درخواست کارروائی کے لئے نہیں بھجوائی گئی جس کے بعد فاضل جج نے فقیرح ±سین کو اس کے بیٹے کے ساتھ بھجواتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے ۔