بظاہر نااہل ریٹرننگ افسر وں کی تعیناتیاں شفاف بلدیاتی انتخابات کی راہ میں رکاوٹ بنیں گی ،ہائی کورٹ

بظاہر نااہل ریٹرننگ افسر وں کی تعیناتیاں شفاف بلدیاتی انتخابات کی راہ میں ...
 بظاہر نااہل ریٹرننگ افسر وں کی تعیناتیاں شفاف بلدیاتی انتخابات کی راہ میں رکاوٹ بنیں گی ،ہائی کورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس عبادالرحمن لودھی نے قرار دیا ہے کہ بادی النظر میں الیکشن کمیشن اہل اورتجربہ کار ریٹرننگ افسروںکا تقرر کرنے میں ناکام رہا ہے، نااہل ریٹرننگ افسروں کی تعیناتیوں کے باعث بلدیاتی انتخابات کاشفاف انعقاد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ شفاف انتخابات کانہ ہونا عوام سے بہت بڑادھوکہ ہوگا۔فاضل جج نے یہ ریمارکس یونین کونسل نمبر236گرین ٹاو ¿ن کے چیئرمین کے آزاد امیدوار چودھری نثارگوجر اوروائس چیئرمین میاں گلزار کی درخواستوں کی سماعت کے دوران متعلقہ ریٹرننگ افسر کی سرزنش کرتے ہوئے دیئے ۔ درخواست گزاروں کے وکیل مشتاق موہل نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ متعلقہ ریٹرنگ افسر نے غیرضروری اعتراضات لگا کر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر کے انہیںانتخابی نشان بالٹی الاٹ کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت کے طلب کرنے پر ریٹرنگ افسر زاہد یونس ریکارڈ سمیت پیش ہوئے۔ عدالت نے خلاف آئین فیصلے کرنے اوردرست ریکارڈ مرتب نہ کرنے پر ریٹرننگ افسر کی سرنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بظاہر الیکشن کمیشن شفاف ریٹرننگ افسر ان کے تقرر میں ناکام رہا ہے۔ ایسے نا تجربہ کارریٹرننگ افسران تعینات کیے گئے ہیں جن کی موجودگی میں بلدیاتی انتخابات شفاف ہوتے دکھائی نہیں دیتے۔ شفاف انتخابات نہ ہوئے تو یہ عوام سے بہت بڑا دھوکہ ہوگا۔ عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ انتخابی عملہ مستقل بنیادوں پر بھرتی کیا جانا چاہیے اور اس کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے پاس وافر عملہ نہیں اوروہ متعلقہ حکام کو عدالت کی آبزرویشن کے بارے میں آگاہ کردیں گے تاکہ آئندہ ریٹرننگ افسروں کی بہتر تربیت کو یقینی بنایا جائے ۔ عدالت نے دونوں درخواست گزار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورکرنے اورانہیں بالٹی کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائردرخواست نمٹادی۔

مزید :

لاہور -