پٹرولنگ پولیس نے واردات کی نیت سے چھپے 3ڈاکووں کو گرفتارکر لیا، اسلحہ برآمد

پٹرولنگ پولیس نے واردات کی نیت سے چھپے 3ڈاکووں کو گرفتارکر لیا، اسلحہ برآمد
پٹرولنگ پولیس نے واردات کی نیت سے چھپے 3ڈاکووں کو گرفتارکر لیا، اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پٹرولنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات کی نیت سے چھپے ڈاکووں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

جنگی جنون میں مبتلا بھارتیوں کو دیوتا کم پڑگئے، ہتھیاروں کی پوجا شروع کردی
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کالا شاہ کاکو کے قریب پولیس معمول کے مطابق پٹرولنگ کررہی تھی کہ اس دوران اچانک ا نہوں نے 3مشکوک افراد کو دیکھ کر ان کی تلاشی لی تو ان سے اسلحہ بر آمد ہوا ۔ پولیس نے تینوں افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو ملزمان کی پہچان محسن،فیصل اور مجید کے نام سے ہوئی۔جنہوں نے انکشاف کیا کہ وہ واردات کی نیت سے چھپے ہوئے تھے ۔ تاہم پولیس نے زیر حراست ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا ۔

مزید :

لاہور -