شہباز شریف کا متاثرہ علاقوں میں کشتی پر سفر، سیلابی ریلے سے گزر کر بدوملہی گئے

شہباز شریف کا متاثرہ علاقوں میں کشتی پر سفر، سیلابی ریلے سے گزر کر بدوملہی ...
شہباز شریف کا متاثرہ علاقوں میں کشتی پر سفر، سیلابی ریلے سے گزر کر بدوملہی گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف شدید طغیانی کے باوجود سیلابی ریلے سے گزر کر بدوملہی کے متاثرہ علاقوں میں پہنچے،وزیراعلیٰ بدوملہی کے گاﺅں بھنگالہ مالیاں میں کشتی میں بیٹھ کر سیلاب میں گھرے ہوئے لوگوں تک پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کے منع کرنے کے باوجود وزیراعلیٰ نے کشتی کے پرخطرسفر پر اصرار کیا اور وفاقی وزیر احسن اقبال کوساتھ بٹھا لیا۔ وزیراعلی نے ایک میل تک سیلاب کے پانی میں سفر کیا، گاﺅں پہنچنے پر متاثرین نے وزیراعلی کا پرتپاک استقبال کیا، لوگوں نے وزیر اعلی کی طرف سے انکے مسائل میں دلچسپی لینے اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیر اعلی کی خصوصی دلچسپی سے انکے آزمائش کے یہ دن کٹ جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے گاﺅں والوں کو امدادی سرگرمیوں کے بارے میں صحیح حقائق بتانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ سے مت ڈریں، میں آپکے مسائل حل کرنے یہاں پہنچا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے کشتی کے ذریعے بھنگالہ مالیاں میں متاثرین کو فراہم کردہ سہولتوں کو جائزہ لینے کےلئے اچانک چھاپہ مارا اور گاﺅں میں فراہم کی جانےوالی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

مزید :

لاہور -