رواں سال جنوری سے جولائی تک پنجاب بھر کی انسداددہشت گردی کی عدالتوں میں 50فیصد مقدمات نمٹا دئیے گئے

رواں سال جنوری سے جولائی تک پنجاب بھر کی انسداددہشت گردی کی عدالتوں میں ...
رواں سال جنوری سے جولائی تک پنجاب بھر کی انسداددہشت گردی کی عدالتوں میں 50فیصد مقدمات نمٹا دئیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی) رواں سال جنوری سے جولائی تک پنجاب بھر کی انسداددہشت گردی کی عدالتوں میں 50فیصد مقدمات نمٹا دئیے گئے ہیں،انسداددہشت گردی کی عدالتوں میں زیر التواء600 کے قریب مقدمات نمٹانے اور بھر پور عدالتی معاونت کے لئے حکمت عملی طے کر لی گئی۔

اگرمیں نے عمران خان کے خلاف غلط الزام لگایا تو ان کو میرے خلاف کیس کرنا چاہیے تھا:عائشہ گلالئی

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کی دہشت گردی عدالتوں کے انچارج پراسیکیوٹر خرم خان نے دہشت گردی عدالتوں میں زیر التواء600مقدمات کو جلد نمٹانے اور بھر پور عدالتی معاونت کے لئے دہشت گردی عدالتوں کے پراسیکیوٹرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے مقدمات نمٹانے کے لئے چالان جلد مکمل کر کے عدالتوں میں پیش کئے جائیں جبکہ مدعی،گواہوں اور ملزمان کی حاضری کو عدالتوں میں یقینی بنایا جائے،ذرائع کے مطابق رواں برس یکم جنوری سے 31جولائی تک پنجاب بھر کی دہشت گردی کی عدالتوں میں 690نئے مقدمات دائر ہوئے،پہلے سے زیر التواء600مقدمات کے ساتھ مجموعی طور پر 1290مقدمات میں سے 700کے قریب مقدمات نمٹائے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق دہشت گردی عدالتوں میں اس وقت زیر التواءمقدمات کی تعداد 600 کے قریب ہے۔

مزید :

لاہور -