کیمرے لگے رہ گئے ،چور ماڈل ٹاﺅن کچہری کی پراسکیوشن برانچ کے ریکارڈ روم سے اہم ریکارڈ اڑا لے گئے

کیمرے لگے رہ گئے ،چور ماڈل ٹاﺅن کچہری کی پراسکیوشن برانچ کے ریکارڈ روم سے ...
کیمرے لگے رہ گئے ،چور ماڈل ٹاﺅن کچہری کی پراسکیوشن برانچ کے ریکارڈ روم سے اہم ریکارڈ اڑا لے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاﺅن کچہری کی پراسکیوشن برانچ کے ریکارڈ روم سے کیمرے لگے ہونے کے باوجود تالے توڑ کر اہم ریکارڈ چوری کرلیا گیا ،تاحال ملزمان کا سراغ نہیں لگ سکا ہے تاہم پراسکیوشن نے مذکورہ ریکارڈ چوری کرنے کے شبہ میں کلرک سمیت دیگرنامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے۔

ماڈل ٹاﺅن کچہری میں پراسکیوشن کے ریکارڈ روم کے 8جنوری کی رات کو تالے توڑ کر اہم ریکارڈ غائب کر دیا گیا، پراسکیوشن کے اہلکار غائب ہونے والی فائلوں کا تعین کرنے میں مصروف ہیں اور غائب ہونے والے ریکارڈ کی ڈپلیکیٹ فائلیں تیار کرنے کے لئے پراسکیوشن نے متعلقہ عدالتوں سے بھی رجوع کر لیا ہے، ماڈل ٹاﺅن پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے انچارج حافظ محمد شبیر کی ہدایت پر کلرک کاشف منیر نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی دے دی ہے.

واضح رہے کہ ماڈل ٹاﺅن کچہری میں سکیورٹی کے لئے لگائے گئے کیمرے لگے ہونے کے باوجود تاحال اصل ملزموں کو تلاش نہیں کیا جاسکتا ہے جبکہ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جارہی ہے جس میں جلد ہی کامیابی ملے گی ۔

مزید :

لاہور -