جوڈیشل افسروں کو ایک ایڈوانس انکریمنٹ دینے اور اپ گریڈیشن کے ہائی کورٹ کے انتظامی حکم پر عملدرآمد کی ہدایت

جوڈیشل افسروں کو ایک ایڈوانس انکریمنٹ دینے اور اپ گریڈیشن کے ہائی کورٹ کے ...
جوڈیشل افسروں کو ایک ایڈوانس انکریمنٹ دینے اور اپ گریڈیشن کے ہائی کورٹ کے انتظامی حکم پر عملدرآمد کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل افسروں کو ایک ایڈوانس انکریمنٹ دینے اور عدالتی ملازمین کی اپ گریڈیشن کے ہائیکورٹ کے انتظامی حکم پر عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد چودھری سمیت دیگر جوڈیشل افسروں کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے انتظامی طور پر حکم جاری کرتے ہوئے جوڈیشل افسروں کو ایک ماہ کا ایڈوانس انکریمنٹ دینے اور ماتحت عدلیہ کے عدالتی ملازمین کی اپ گریڈیشن کا حکم دیا لیکن محکمہ قانون پنجاب اور محکمہ خزانہ نے اس حکم پر عملدرآمد کرنے سے انکار دیا تاہم رجسٹرار ہائیکورٹ کے دوسرے مراسلے کے بعد اکاﺅنٹنٹ جنرل پنجاب نے ایک ماہ کے لئے اپ گریڈیشن کی لیکن دوسرے مہینے یہ اپ گریڈیشن روک لی گئی، عدالتی حکم پر اکاﺅنٹنٹ جنرل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ محکمہ قانون و خزانہ کی ایڈوائس پر انکریمنٹ اور اپ گریڈیشن روکی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ انہوں نے عدالتی حکم ماننا ہے یا محکمہ خزانہ کا ماننا ہے؟ چیف جسٹس نے اکاﺅنٹنٹ جنرل کے اقدام پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ 3دن میں ایڈوانس انکریمنٹ اور اپ گریڈیشن کے حکم پر عملدرآمد کیا جائے، عدالت نے مزید سماعت 4 ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی ہے۔

مزید :

لاہور -