مال روڈ پر ینگ ڈاکٹرز کا دھرنادوسرے روز بھی جاری،ایک مریض جاں بحق

مال روڈ پر ینگ ڈاکٹرز کا دھرنادوسرے روز بھی جاری،ایک مریض جاں بحق
مال روڈ پر ینگ ڈاکٹرز کا دھرنادوسرے روز بھی جاری،ایک مریض جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) مال روڈ پر ینگ ڈاکٹرز کا دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے، جبکہ ایمرجنسی بند ہونے سے ایک مریض جاں بحق ہوگیا، جبکہ دیگر مریضوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے، ینگ ڈاکٹرز نے سیون کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے،دھرنے سے ایک سائیڈ کی ٹریفک بند ہے، جبکہ احتجاجی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔جبکہ ہڑتال کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے محمد صادق کے بیٹے نے کہا کہ والد کو اٹیک ہونے پر ہسپتال لایا لیکن کسی ڈاکٹر نے چیک نہ کیا، ہڑتال کی وجہ سے میرے والد کی موت ہوئی یہ ڈاکٹر نہیں شیطان ہیں ، اگر یہ علاج کرنے سے منع نہ کرتے تو شاید میرے والد بچ جاتے۔

مزید :

لاہور -