سانحہ کوئٹہ پر بھارت سے تجارت کی بات ،مریم نوازکی ان کے نام پر بنائے گئے جعلی اکاﺅنٹ کورپورٹ کرنے کی اپیل

سانحہ کوئٹہ پر بھارت سے تجارت کی بات ،مریم نوازکی ان کے نام پر بنائے گئے جعلی ...
سانحہ کوئٹہ پر بھارت سے تجارت کی بات ،مریم نوازکی ان کے نام پر بنائے گئے جعلی اکاﺅنٹ کورپورٹ کرنے کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعظم نوازشریف کی صاحب زادی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے اپنے فالورز سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے نام پر بنائے گئے اس جعلی ٹوئیٹر اکاﺅنٹ کو رپورٹ کریں جس میں سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے متنازعہ بیانات دے کر انہیں متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مریم نواز شریف کے نام کے ایک اکاﺅنٹ پر سانحہ کوئٹہ سے متعلق ایک پوسٹ کی گئی تھی جس میں کہا گیاتھا کہ ”میں کوئٹہ سانحے کی شدید مذمت کرتی ہوں اور اس سے زیادہ ان لوگوں کی مذمت کرتی ہوں جو بغیر کسی ثبوت اور تحقیق کے اس دھماکے کا الزام بھارت پر عائد کررہے ہیں۔پوسٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ ان واقعات کے باوجود ہمیں تمام ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تجارت پر توجہ مرکوز رکھنی چاہئے،اور تجارت نہیں رکنی چاہئے۔“

مریم نواز کے نام پر بنائے گئے اس اکاﺅنٹ کی اس پوسٹ پر لوگوں نے بلا تحقیق شدید ترین ردعمل کا اظہا رکیا کہ ایسی دکھ کی گھڑی میں بھی حکمران جماعت تجارت کی بات کررہی ہے۔جس پر مریم نواز نے اس اکاﺅنٹ سے لاتعلقی کا اظہا ر کرتے ہوئے اس اکاﺅنٹ کے خلاف رپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔اپنی پوسٹ میں انہوں نے مذکورہ اکاﺅنٹ کے سکرین شارٹس بھی پوسٹ کئے ہیں

مزید :

لاہور -