ہائی کورٹ:خاتون سول جج کی عدالت کو تالہ لگانے والے وکیل کو نوٹس جاری

ہائی کورٹ:خاتون سول جج کی عدالت کو تالہ لگانے والے وکیل کو نوٹس جاری
ہائی کورٹ:خاتون سول جج کی عدالت کو تالہ لگانے والے وکیل کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)ہائیکورٹ نے ازخود نوٹس کیس میں خاتون سول جج کی عدالت کو تالہ لگانے والے وکیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10مارچ تک جواب طلب کرلیا۔جسٹس انوار الحق کی سربراہی میں فل بنچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی،وکیل نے مرضی کا فیصلہ نہ دینے پر خاتون سول جج راولپنڈی ارتاش احمد کی عدالت کو چھبیس نومبر 2015 میں تالہ لگایا تھا،تالہ لگانے والے وکیل کو 12دسمبر کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج کی رپورٹ پر وکیل کے خلاف ازخود نوٹس لے کر فل بنچ تشکیل دے رکھا ہے، عدالت نے سماعت کے دوران قرار دیا کہ وکلا کے ایسے اقدامات سے معاشرے میں عدالتوں کا وقار متاثر ہو رہا ہے، عدالت نے وکیل کے پیش نہ ہونے پر خاتون سول جج ارتاش احمد کی عدالت کو تالہ لگانے والے وکیل کو نوٹس جاری کرکے 10مارچ تک جواب طلب کرلیاہے۔

مزید :

لاہور -