چاروں صوبوں نے 8 ہیلی کاپٹر خریدنے کیلئے روس سے رابطہ کرلیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چاروں صوبوں نے 8 ہیلی کاپٹر خریدنے کیلئے روس سے رابطہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے 3 ،کے پی کے اور بلوچستان نے 2,2 اور پنجاب نے ایک ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی،کلک کریں
پنجاب حکومت نے خریداری سے متعلق معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں جبکہ پنجاب حکام کے مطابق دیگر صوبوں کی نسبت وہ کم قیمت پر ہیلی کاپٹر خرید رہے ہیں۔پنجاب حکومت 1 ارب 80 کروڑ روپے کا ہیلی کاپٹر خرید رہی ہے۔