پانامہ کے معاملے پر جے آئی ٹی میں2گھنٹوں میں تحقیقات مکمل ہوسکتی ہے :اعتزاز احسن

پانامہ کے معاملے پر جے آئی ٹی میں2گھنٹوں میں تحقیقات مکمل ہوسکتی ہے :اعتزاز ...
پانامہ کے معاملے پر جے آئی ٹی میں2گھنٹوں میں تحقیقات مکمل ہوسکتی ہے :اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ کے معاملے پر جے آئی ٹی میں2گھنٹوں میں تحقیقات مکمل ہوسکتی ہے ‘سمجھ نہیں آتی حسن اور حسین نوازسے چھ چھ گھنٹے کیا سوالات ہورہے ہیں؟۔

امریکہ دجالی تہذیب کی صورت میں عالم اسلام پر حملہ آور ہے،خلیجی ممالک کے بحران سے پوری امت مسلمہ پریشان ،ترکی اور پاکستان حل کے لئے کردار ادا کریں :سینیٹر سراج الحق

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ پانامہ کے معاملے کی انکوائر ی کیلئے مہینے، ہفتے نہیں دنوں کی ضرورت ہے ۔حسین نوازاور حسن نوازکہتے ہیں ان سے چھ چھ گھنٹے سوالات ہو رہے ہیں حالانکہ اس کی انکوائر ی2گھنٹوں میں ہوسکتی ہے تو پھر چھ چھ گھنٹے کیا سوالات ہورہے ہیں؟ ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اب احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور نہال ہاشمی کے پیچھے بھی حکمرانوں کا ہاتھ اور منصوبہ ہے کیونکہ حکمران ہر صورت احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں.

مزید :

لاہور -