عوامی عدالت آپ کو ووٹوں سے سزادے گی،اس بار کوئی ڈیل نہیں چلے گی:قمر زمان کائرہ

عوامی عدالت آپ کو ووٹوں سے سزادے گی،اس بار کوئی ڈیل نہیں چلے گی:قمر زمان کائرہ
عوامی عدالت آپ کو ووٹوں سے سزادے گی،اس بار کوئی ڈیل نہیں چلے گی:قمر زمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو عوامی عدالت اب ووٹوں سے سزادے گی ،آپ لوگ ملک سے بھاگ جانے کے ماہر ہیں مگر اس بار ایسا کچھ نہیں ہوا۔

عام انتخابات میں تحریک انصاف جیت بھی گئی تو عمران خان وزیر اعظم نہیں بنیں گے :منظور وسان
پاکستان پیپلز پارٹی کے سئینر رہنما قمر زمان کائرہ کا لاہور میں حلقہ این اے 120میں مشعل بردار ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ جس جماعت میں اتفاق ہی نہ ہو وہ انتخابات کیا لڑیں گے؟ان کے تو اپنے گھر میں لڑائی چل رہی یہ عوام کے مسائل کہاں سے حل کریں گے۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا سارا ٹبرہی چور ہے اور جب پوراخاندان ہی ملک سے بھاگ گیا ہو تو انتخابات کون لڑے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک نواز اور شہباز کی محبت کی داستانیں تھی لیکن اب لوگ پوچھ رہے ہیں کہ وہ شہباز شریف ملک چھوڑ کر کہاں چلے گئے ۔یہ لوگ ملک سے بھاگنے میں ماہر ہیں لیکن اس بار ایسا کچھ نہیں ہو گااب یہ کسی خفیہ ڈیل میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزید :

لاہور -