مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، وکلاءکی این اے 120 کی بھرپور انتخابی مہم چلانے کی یقین دہانی، آج پھر انتخابی ریلی کی قیادت کریں گی

مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، وکلاءکی این اے 120 کی بھرپور انتخابی مہم چلانے کی ...
مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، وکلاءکی این اے 120 کی بھرپور انتخابی مہم چلانے کی یقین دہانی، آج پھر انتخابی ریلی کی قیادت کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی زیر صدارت وکلا ءکا اجلاس،این اے 120 کی انتخابی مہم کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر وکلانے مریم نواز کو بھر پورانتخابی مہم چلانے کی یقین دہانی کرائی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا ایک مقدمے میں چار  بارفیصلہ آیا اب 5 ویں بار آئے گا، نواز شریف کا پاناما پیپرز میں نام بھی نہیں تھا،نااہل اس بات پر کیا گیا کہ بیٹے سے پیسے کیوں لئے ؟ بیٹے سے پیسے لینے پر خاندان کی ایک سال تذلیل کی گئی ، این اے 120 میں کامیابی جمہوریت مخالف قوتوں کو پیغام دے گی ،وکلا نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کام کیااب وکلا جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے بھی کردار ادا کریں،عوام کی بڑی تعداد نے نواز شریف کی نااہلی کو مسترد  جبکہ وکلا کنونشن کی کامیابی سے مخالفین حیران رہ گئے ہیں ۔اجلاس میں وکلاءنے مریم نواز شریف کو این اے 120 میں بھرپور انتخابی مہم چلانے کی یقین دہانی کرائی۔دوسری طرف  مریم نواز آج پھر این اے 120 کے  علاقے میں ریلی کی قیادت اور انتخابی مہم کے سلسلہ میں یونین کونسلز 50 ،52 اور55 کا دورہ بھی کریں گی۔

مزید :

لاہور -