نواز شریف نے جہلم میں ”ٹیولپ“ ہوٹل میں قیام کیا، مگر اس ہوٹل کی سیاسی تاریخ کیا ہے؟ سینئر صحافی نے ایسا ہوشربا انکشاف کر دیا کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

نواز شریف نے جہلم میں ”ٹیولپ“ ہوٹل میں قیام کیا، مگر اس ہوٹل کی سیاسی تاریخ ...
نواز شریف نے جہلم میں ”ٹیولپ“ ہوٹل میں قیام کیا، مگر اس ہوٹل کی سیاسی تاریخ کیا ہے؟ سینئر صحافی نے ایسا ہوشربا انکشاف کر دیا کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواز شریف کی ریلی اسلام آباد سے لاہور کی جانب رواں دواں ہے جو گزشتہ روز جہلم پہنچی اور وہاں نواز شریف نے ”ٹیولپ“ ہوٹل میں قیام کیا۔ ممتاز کالم نگار، صحافی اور تجزیہ کار ایاز امیر نے اس ہوٹل کی سیاسی تاریخ سے متعلق ایسا ہوشربا انکشاف کیا ہے کہ ہرکسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”مت روکو جانے دو، ریلی میں جانا ہے“ نواز شریف کے متوالے نے گھوڑا ریڑھا ایکسپریس وے پر چڑھا دیا
انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ”دنیا  کامران خان کیساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ جہاں پر قیام کر رہے ہیں، ٹیولپ‘ ہوٹل ۔۔۔ مہران بینک کے یونس حبیب نے کہا تھا کہ میں نے 1990ءکے الیکشن میں جو جملہ باقی (ن) لیگ کے قائدین کو پیسے دئیے تھے تو نواز شریف کی خدمت میں بھی 33 لاکھ روپے دئیے تھے۔
اور جب ان کی حکومت آئی تو وہی یونس حبیب نے کہا کہ پیسے تو دئیے گئے تھے لیکن وہ ٹیولپ ہوٹل کے مالک شریف صاحب کو دئیے گئے تھے، یہ شریف اور تھے اور وہ شریف اور تھے۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ نواز شریف کی ریلی ، کتنے آدمی تھے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے
ایاز امیر کے مطابق ”ٹیولپ“ ہوٹل کا نام پاکستان کی سیاسی تاریخ کے کئی سکینڈلز میں سے ایک کیساتھ جڑا ہے اور گزشتہ روز نواز شریف نے اسی ہوٹل میں قیام کیا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

لاہور -