گردہ سکینڈل ،ڈاکٹر کا ایجنٹ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے گردہ سکینڈل میں گرفتار ڈاکٹر فواد کے مبینہ ایجنٹ کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیاہے۔
کمپنی کی وارنٹی کے بغیر کوئی دوافروخت نہ کی جائے ،چیئرپرسن ڈرگ کورٹ نے حکم جاری کردیا
جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی، ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم عبدالمجید ڈاکٹر فواد کے ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے ، ملزم ڈاکٹر فواد کے لئے غیر ملکی مریضوں کی دستیابی یقینی بناتا تھا، تفتیشی افسر نے عدالت کوبتایا کہ ملزم نے جون 2016ءمیں گردہ ڈونر ڈھونڈ کر ڈاکٹر فواد سے دبئی نیشنل محمد راشد کے گردے کی پیوند کاری کروائی جس کے عوض ملزم نے بیرون ملک شہری سے 50لاکھ روپے حاصل کئے ، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر فواد کی ناقص پیوند کاری کی وجہ سے دبئی نیشنل محمد راشد انتقال کر گیا ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد گردہ سکینڈل میں گرفتار ڈاکٹر فواد کے مبینہ ایجنٹ کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیاہے۔