انڈیا افغانستان کی جارحیت اور ایرانی عسکری قیادت کے پاک سعودی مخالف بیانات،پاکستان علما کونسل نے کل(جمعۃ المبارک کو ) ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

انڈیا افغانستان کی جارحیت اور ایرانی عسکری قیادت کے پاک سعودی مخالف ...
انڈیا افغانستان کی جارحیت اور ایرانی عسکری قیادت کے پاک سعودی مخالف بیانات،پاکستان علما کونسل نے کل(جمعۃ المبارک کو ) ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستان افغانستان کی جارحیت اور ایرانی عسکری قیادت کے پاکستان سعودی عرب مخالف بیانات پر کل( جمعتہ المبارک کو) ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا ، ایران افغانستان کو ہندوستان جیسا طرز عمل نہیں اپنانا چاہیے ، 24 مئی کو لاہور میں ’’وحدت امت کانفرنس‘‘ ہو گی جس میں تمام مکاتب فکر کے قائدین اور سیاسی جماعتوں کے رہنما  شریک ہوں گے ۔

یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمدطا ہر محمود اشرفی نے وحدت امت کانفرنس کی انتظامی اور استقبالیہ کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر مولانا زبیر زاہد ، مولانا عبد القیوم ، مولانا قاری عبد الحکیم اطہر ، مولانا محمد اسلم قادری ، مولانا قاری محمد یونس ، مولانا رسال الدین آزاد ، مولانا اسلام الدین ، مولانا عبد اللہ ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا اسامہ بھی موجود تھے ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پوری قوم وطن عزیز پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے متحدہے ، اسی طرح ملت اسلامیہ ارض حرمین الشریفین کے دفاع اور سلامتی کیلئے ہر ہر لمحہ متحد اور منظم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد موجود نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو پاکستانی قوم کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے دیں گے، انہوں نے کہا کہ کل ملک بھر میں پاکستان علماء کونسل اور اس سے متصل وفاق المساجد پاکستان کے تحت علماء ، خطباء، آئمہ ، ہندوستانی اور افغانی جارحیت اور ایرانی عسکری قائدین کے بیانات کی مذمت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔

مزید :

لاہور -