”اس بات میں شک نہیں کہ گوجرانوالہ۔۔۔“حسن نثار نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ لاہور اور گوجرانوالہ ن لیگ کے گڑھ ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نواز شریف کا گوجرانوالہ میں شو کامیاب رہا ہے جس سے ان کا بھرم رہ گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار کا کہنا تھا کہ عدالت کا اپنا کردار ہے اور عوام کی عدالت کا اپنا کردار ہے، یہ عوام میں کنفیوژن پیدا کر رہے ہیں اور اسی مقصد کیلئے باہر نکلے ہیں، ابھی یہ جس تسلسل کے ساتھ توہین عدالت کر رہے ہیں اس کا بھی انہیں سامنا کرنا پڑے گا۔
” لاہور میں آج شام یہ کام ہونے والا ہے“ نواز شریف کی آمد سے پہلے ہی ایسی پیشگوئی کر دی گئی کہ جان کر وہ شدید حیران پریشان ہو جائیں گے
حسن نثار نے کہا کہ وہ پہلے ہی اپنے کالم میں لکھ چکے ہیں کہ لاہور اور گوجرانوالہ ن لیگ کے گڑھ ہیں ، ان کا گوجرانوالہ سے لاہور کے درمیان بھرم رہ جائے گا۔ پیچھے تو یہ بالکل فارغ آئے ہیں اور اگر گوجرانوالہ کا شو کامیاب نہ ہوتا تو اس سے انہیں بہت زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑتا۔ یہ اچھا شو ہے، لیکن یہ اختتام نہیں بلکہ ابھی تو کام شروع ہوا ہے۔