وفاقی و صوبائی حکومتی مشینری قومی اداروں کے خلاف نکلنے والے جلوس کی سیکیورٹی پر مامور:ڈاکٹر طاہر القادری کی کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

وفاقی و صوبائی حکومتی مشینری قومی اداروں کے خلاف نکلنے والے جلوس کی سیکیورٹی ...
وفاقی و صوبائی حکومتی مشینری قومی اداروں کے خلاف نکلنے والے جلوس کی سیکیورٹی پر مامور:ڈاکٹر طاہر القادری کی کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتی مشینری قومی اداروں کے خلاف نکلنے والے جلوس کی سیکیورٹی پر مامور ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے پشین بم دھماکے میں  قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کیا اور بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملک دہشتگردوں کے حوالے کر کے وفاقی و صوبائی حکومتی مشینری قومی اداروں کے خلاف نکلنے والے جلوس کی سیکیورٹی پر مامور ہے ؟انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کی بجائے لاہور میں ایک نا اہل،کرپٹ اور قاتل شخص کے استقبال میں مصروف ہیں۔

مزید :

لاہور -