نواز شریف ڈرامے کے لئے جے آئی ٹی جائیں گے،سماعت اوپن رکھی جائے :اعتزاز احسن
لاہور (یوا ین پی) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی شریف فیملی سے بند کمرے کے بجائے کھلے عام انکوائری کرے، بند کمرے کی کارروائی نواز شریف کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہےجبکہ وزیراعظم جے آئی ٹی کےسامنے بھی ڈرامے کیلئے جائیں گے ۔
آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک، مختلف علاقوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ تین ماہ سے یہ سن سن کر کان پک گئے ہیں کہ نواز شریف نے تین نسلوں کا حساب دیا ہے۔ اگلے 5 سال تک بھی یہی بات سنتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوگئی کہ ن لیگ کے پاس قطری خط کے سوا کوئی جواب نہیں ہے۔ شریف فیملی یہ بتائے کہ ان کے پاس لاہور میں 250 ایکڑ زمین کہاں سے آئی، لندن میں فلیٹ کس طرح خریدے ؟جبکہ حسین نواز کو گھنٹوں بٹھانے کی ضرورت نہیں ،ڈیڑھ گھنٹے میں سارا معاملہ حل ہوجائے گا مگر ن لیگ جے آئی ٹی پر الزامات لگا کر سپریم کورٹ کے بنچ اور جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔