ٹماٹروں کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ پر ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

ٹماٹروں کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ پر ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت سے جواب طلب ...
ٹماٹروں کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ پر ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ٹماٹروں کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دائردرخواست پرپنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیاہے۔مقامی شہری منیر احمد کی طرف سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت ٹماٹروں کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ قابو کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،حکومتی نااہلی اور مافیا کے اثرو رسوخ کی وجہ سے شہری 300 روپے فی کلو کی قیمت پرٹماٹر خریدنے پر مجبور ہیں،ٹماٹر اور دیگر سبزیاں بنیادی ضروریات ہیں جنہیں سستے داموں شہریوں تک پہنچاناحکومت کی ذمہ داری ہے ،عدالت ٹماٹر کی قلت کو دور کرنے اور سستے داموں ٹماٹر کی فروخت کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کو احکامات صادر کرے،انہوں نے مزیداستدعا کی کہ مہنگے داموں ٹماٹر فروخت کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کاحکم بھی جاری کیا جائے 

مزید :

لاہور -