آب ز م زم میں لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز چھپا کر پاکستان لانے والے شہری پرایک لاکھ روپے جرمانہ عائد

لاہور

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج کسٹم نے آب زم زم میں 20لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونزچھپا کر سعودی عرب سے لانے والے مجرم عامر محمود کے اقبال جرم پراسے ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔سپیشل جج کسٹم کی عدالت میں کسٹم پولیس نے ملزم عامرمحمود کا چالان پیش کررکھا تھا ،ملزم پر الزام تھا کہ وہ سعودی عرب سے آتے ہوئے آب زم زم میں موبائل فونزچھپا کر پاکستان لایا تھا ،یہ موبائل فونزاب زم زم میں اس طرح رکھے ہوئے تھے کہ پانی ان تک نہیں پہنچ سکتا تھا جبکہ دیگر موبائل فونزڈبے کے اردگرد رکھے گئے تھے کسٹم پولیس کے مطابق ان کی مالیت 20لاکھ روپے تھی، عدالت میں گزشتہ روزدوران سماعت عام محمودنے اقبال جرم کرلیا جس پر فاضل جج نے اسے مذکورہ بالا سزاکا حکم سنا دیا ہے ۔