تشدداورسرکے بال کاٹنے والے شوہرپربیوی کوترس آگیا،عدالت سے شوہر کو معاف کرنے کی استدعا کردی

لاہور

لاہور(نامہ نگار)تشدداورسرکے بال کاٹنے والے شوہرپربیوی کوترس آگیا،ایڈیشنل سیشن جج اختر بھنگونے جب ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تو اس کی بیوی پروین نے عدالت سے شوہر غلام محمدکے خلاف نرمی برتنے اوراسے معاف کرنے کی استدعاکردی۔متاثرہ خاتون نے عدالت سے کہا کہ اس کے شوہر کواورکچھ نہ کہیں،صرف یہ حکم دیں کہ وہ اس پرتشددنہ کیا کرے۔

ہنجروال کے رہائشی غلام محمد نے سرنہ ڈھانپنے پراپنی بیوی پروین بی بی کے بال کاٹ دیئے تھے اوراسے تشددکا نشانہ بنانے کے بعدکمرے میں بندکردیاتھا جس پرمتاثرہ خاتون کی والدہ رضیہ بی بی نے اپنی بیٹی پرسسرال کے ظلم وستم کے بعدسیشن عدالت نے انصاف کے لئے رجوع کیا جس کے بعد متاثرہ خاتون کوعدالتی حکم پرپولیس نے سسرال سے برآمدکرایا تھا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد تھانہ ہنجروال پولیس کوحکم دیاکہ غلام محمد آئندہ اپنی بیوی پرتشددکرے تواس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔