ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی طور پر گردوں کی پیوند کاری کرنے والے 7افراد کو حراست میں لے لیا

لاہور

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ادارے  ایف آئی اے نے پیر محل کے علاقہ میں کاررائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گردوں کی پیوند کاری کرنے والے 7افراد کو حراست میں لے لیا  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں 16رکنی گروپ کا منشیات اور فحاشی کے مکروہ دھندے کا انکشاف

نجی ٹی وی کے  مطابق ایف آئی اے نے پیر محل کے علاقہ میں غیر قانونی طور پر گردوں کی ٹرانسپلانٹ کرنیو الے ہسپتا ل پر چھاپہ مار کر 7افراد کوحراست میں لے لیا ،چھاپے کے وقت ہسپتال میں سعودی عرب سے آنے والے شہری کے گردوں کی پیوند کاری کی جارہی تھی ۔ایف آئی اے نے حراست میں لئے گئے ساتوں افراد کو مزید تحقیق کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جبکہ نجی ہسپتال سے  اہم دستاویزات اور دیگر اشیا بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں ۔