گھر پہنچنے پر والدہ نے نواز شریف کا بوسہ لیا ، کافی دیر تک دونوں ہاتھوں سے چہرہ تھپتھپاتی رہیں

لاہور

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد سے لاہور کے سفر کے اختتام پر سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے گھر پہنچے تو سب سے پہلے جھک کر اپنی والدہ کو ملے  اور ان کا کافی دیر تک پیار لیتے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’’ٹوئٹر ‘‘ پر اپنے والد کے گھر پہنچنےکی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف گھر پہنچنے پر ویل چیئر پر بیٹھی اپنی والدہ کو جھک کر ملے تو ان کی والدہ نے اپنے بیٹے کو گلے سے لگا کر   ان کا بوسہ لیا  اور کافی دیر تک ان کا چہرہ تھپتھپاتی رہیں ، اس موقع پر  اپنی والدہ کو  اور ان کی دعائیں لیتے ہوئے نواز شریف کی آنکھیں بھر آئیں۔

ویڈیو دیکھیں: