ریلی میں بچے کی حادثاتی موت ، نواز شریف کے خلاف قتل کے مقدمہ کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لاہور

لاہور(نامہ نگارخصوصی)عدلیہ مخالف تقاریر کے الزام اور جی ٹی روڈ ریلی کے دوران گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والے بچے کے قتل کامقدمہ سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کے خلاف درج کرانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

نواز شریف کی ریلی میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکار کی داد حوصلہ افزائی

سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میںشہری محمود اختر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سپریم کورٹ کے 5رکنی بنچ میں شامل معزز ججز کومیاں محمد نوازشریف توہین آمیز الفاظ استعمال کرکے پکار رہے ہیں اور فیصلے پر تنقید کرنے کے بجائے سپریم کورٹ پرتنقید کررہے جو توہین عدالت کے مترادف ہے، میاں محمدنواز شریف نے نااہلی کو سازش قرار دے کر سپریم کورٹ کو سازش کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے جو عدلیہ کی تضحیک کے مترادف ہے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ریلی میں موجود گاڑی کی ٹکر سے 12سالہ بچہ بھی جاں بحق ہوا ہے جس کے ذمہ دار میاں محمدنواز شریف ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر میاں محمدنواز شریف کے خلاف کارروائی کی جائے اور جاں بحق ہونے والے بچے کے قتل کا مقدمہ نواز شریف کے خلاف درج کیا جائے