نواز شریف سٹیج پر بیٹھ کر تقریر کے نوٹس کا جائزہ لیتے رہے،شہباز شریف سے بھی مشاورت

لاہور

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے داتا دربار کے باہر مرکزی خطاب سے پہلے اپنی تقریر کے نوٹس کا جائزہ لینے کے ساتھ چھوٹے بھائی شہباز شریف سے مشاورت بھی کرتے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز  شریف ’’مشن جی ٹی روڈ ‘‘کے اختتامی مرحلے میں جب داتا دربار  کے باہر ہونے والی مرکزی تقریب کے سٹیج پر پہنچے تو بڑی دیر تک اپنے کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیتے رہے ،سٹیج پر موجود مسلم لیگ نون کی مرکزی قیادت اور کئی صوبائی وزرا بھی موجود تھے ۔سٹیج پر اپنی تقریر سے قبل نواز شریف اپنی کی جانے والی تقریر کے نوٹس لیتے رہے اور اس کے ساتھ  والی نشست پر بیٹھے اپنے چھوٹے بھائی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بھی تقریر کے حوالے سے مشاورت کرتے نظر آئے ۔