چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی

لاہور

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے۔

نواز شریف کی ریلی میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکار کی داد حوصلہ افزائی

درخواست ایڈووکیٹ ناصر اقبال کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ نجم سیٹھی کو پی سی بی آئین کے خلاف چیئرمین تعینات کیا گیاہے، درخواست گزار نے قانونی نقطہ اٹھایا کہ نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کی بطور ممبربورڈ آف گورنر زتوسیع غیرقانونی دی گئی،پی سی بی کے سابق پیٹرن چیف میاں محمدنواز شریف نے 9 جولائی کو 6 اگست سے بورڈ ممبرز کی نامزدگی کی،6 اگست سے پہلے سابق چیئرمین شہریار خان کی مدت بھی مکمل نہیں ہوئی تھی، پی سی بی آئین کے مطابق چیئرمین موجود ہو تو اس کی مدت ختم ہونے سے پہلے بورڈ آف گورنرز کی نامزدگی نہیں کی جا سکتی جبکہ سابق پیٹرن میاں محمدنواز شریف جولائی میں بطور وزیر اعظم نااہل ہوگئے ہیںجس کے بعد نواز شریف کے مستقبل کے لئے جاری احکامات غیر مﺅثر ہو گئے اور نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کا 6 اگست کا بطور بورڈ آف گورنر نوٹیفکیشن بھی غیر مﺅثر ہو گیاہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 6 اگست کے نوٹیفکیشن کو غیر مﺅثر قرار دے کر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی کالعدم کی جائے۔