جعلی ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر فالوورز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کے قریب پہنچ گئی، اعتزاز احسن اپنے اکاﺅنٹ سے لاعلم نکلے

لاہور

لاہور(نامہ نگارخصوصی) ٹوئٹر پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر چودھری اعتزاز احسن کے جعلی اکاﺅنٹ پر فالوورز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کے قریب پہنچ گئی جبکہ اعتزاز احسن ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے لاعلم نکلے .

نواز شریف کی ریلی میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکار کی داد حوصلہ افزائی

آجکل سیاسی شخصیات کی جانب سے ہر اہم ایشو پر ٹویٹ کرنا معمول بنتا جارہاہے لیکن ایسے میں سیاستدانوں کے جعلی اکاوئنٹس کا بھی انکشاف ہوا ہے، اسی طرح معروف قانون دان اور پیپلزپارٹی کے سینیٹرچودھری اعتزاز احسن کا بھی ٹوئٹر پر جعلی اکاﺅنٹ سامنے آ یا ہے اور جعلی اکاوئنٹ پر فالورز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، اس اکاﺅنٹ سے مسلم لیگ (ن )کی قیادت کے خلاف مہم جاری ہے جسے ٹوئٹرصارفین حقیقت سمجھ کر سراہ رہے ہیں حالانکہ اعتزازاحسن نے تصدیق کی ہے کہ ان ٹوئیٹرسمیت کسی سوشل ویب سائٹ پر ان کا اکاوئنٹ موجود نہیں اورنہ وہ استعمال کرتے ہیں ،اعتزازاحسن نے واضح کیا ہے جوکوئی بھی جعلی اکاوئنٹ ٹویٹر پربناکراستعمال کررہا ہے ان کے خلاف قانون کے تحت کاروائی کریں گے۔