بار بنچ تنازع ،چیف جسٹس پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بار اور ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں کو ملاقات کے لئے مدعو کرلیا

لاہور

لاہور(نامہ نگارخصوصی)وکلاءججز تنازع کے حل کی طرف اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی استدعا پر چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ہائیکورٹ بار ملتان اور ڈسٹرکٹ بار ملتان کے عہدیداروں کو ملاقات کی دعوت دے دی،دونوں بارز کے عہدیداروں نے چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے ملاقات کی دعوت قبول کر لی۔

نواز شریف کی ریلی میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکار کی داد حوصلہ افزائی

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ملتان ہائیکورٹ بار اور ملتاں کی ضلعی بار کے عہدیادروں کو ملاقات کی باضابطہ دعوت دے دی ہے،چیف جسٹس کی ہدائت پررجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے ملاقات کے لئے باضابطہ خط لکھاگیا ،ملتان ہائیکورٹ بار اور ملتان بار کے عہدیداران 15اگست کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے چیمبر میں ان سے ملاقات کریں گے،چیف جسٹس سے ملاقات کے لئے ملتان ہائیکورٹ بار اور ملتان کی ضلعی بار کے عہدیداروں کی جانب سے بھی خط لکھے گئے تھے،ملتان میں ججز، وکلاءتنازع کی شدت کے پیش نظر سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری آفتاب باجوہ نے بارکے وفد کے ہمراہ چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کرتے ہوئے اس معاملے میں مداخلت کی استدعا کی تھی۔ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں وکلاءججز تنازع اپنے مثبت انجام کی طرف بڑھ سکتا ہے۔