اسمبلی کے 40اجلاس سے غیر حاضر رہنے والے ایم این ایز کی نااہلی کے لئے درخواست دائر

لاہور

لاہور(نامہ نگارخصوصی)حاضری پوری نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے ۔

نواز شریف کی ریلی میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکار کی داد حوصلہ افزائی

رانا علم دین غازی کی طرف سے دائر اس درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسمبلی کے چالیس اجلاسوں میں غیر حاضر رہنے والے ارکان کو آئین کے آرٹیکل 64 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔درخواست میں سپیکرقومی اسمبلی،سیکرٹری فنانس کوفریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسمبلی کے اجلاسوں میں اکثرارکان غیرحاضررہتے ہیں جبکہ آئین کے آرٹیکل 64 کے تحت 40 روز تک بغیر رخصت اسمبلی اجلاسوں سے غیر حاضر رہنے والا رکن اسمبلی نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف ایک پارلیمانی سال کے دوران 55باراسمبلی آئے۔عمران خان صرف16بار جبکہ مولانا فضل الرحمن4سالوں میں59باراسمبلی آئے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت 40اجلاسوں میں غیرحاضری رہنے والے ارکان اسمبلی کونااہل قرار دینے کاحکم جاری کرے۔